جولائی 18, 2026

اگر ملک میں کوئی بھی اسرائیلی شہری پایا گیا تو اسے فوری طور پر ملک بدر کر دیا جائے گا: وزیرِاعظم ملائیشیا کا سخت موقف

ملائیشیا کے وزیرِاعظم انور ابراہیم نے واضح کیا ہے کہ اگر ملک میں کوئی بھی اسرائیلی شہری پایا گیا تو اسے بغیر کسی رعایت کے فوری طور پر ملک بدر کر دیا جائے گا۔ حکومت جنوبی ریاست جوہر میں ایک نجی رہائشی کمیونٹی کی سرگرمیوں میں اسرائیلی شہریوں کی مبینہ شمولیت کے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے، اور وزارتِ داخلہ نے ان الزامات کی تصدیق کے لیے باقاعدہ انکوائری شروع کر دی ہے۔

ملائیشیا کی پالیسی کے تحت اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کا داخلہ ممنوع ہے کیونکہ ملائیشیا اسرائیل کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کرتا۔ وزیرِاعظم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اگر تحقیقات کے دوران الزامات درست ثابت ہوئے تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کیونکہ ملائیشیا کی خودمختاری اور سفارتی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔