جولائی 18, 2026

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے امریکی سینٹ کام کے خلاف کارروائی کی دھمکی

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی نیول کمان نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت اور ان کے فوجی سازوسامان کو مکمل نگرانی میں رکھا ہوا ہے۔ ایرانی بحریہ نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وقت قریب ہے جب ایرانی مسلح افواج خطے میں امریکی سینٹ کام کے خلاف باضابطہ آپریشن شروع کریں گی۔

پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کسی بھی قسم کی تفصیلات فراہم کرنے کے بجائے انتہائی پراسرار الفاظ ’’انتظار کریں اور دیکھیں‘‘ پر اکتفا کیا ہے۔ یہ بیان امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے چاہ بہار بندرگاہ پر ایرانی نگرانی ٹاور کو تباہ کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔