گلیانہ ( ڈاکٹر انصر فاروق مغل) چوہدری تجمل حسین پیارا (ہالینڈ) اور چوہدری اجمل حسین پیارا، سابق وائس چیئرمین کے والدِ محترم، حاجی چوہدری محمد اکرم پیارا انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ میں اہلِ علاقہ اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس سے مرحوم کی مقبولیت اور سماجی خدمات کا اندازہ ہوتا ہے۔ ہر آنکھ اشکبار تھی اور فضا سوگوار رہی۔ مرحوم کو سپردِ خاک کر دیا گیا۔
اہلِ خانہ کے مطابق مرحوم نہایت نیک، ملنسار اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار شخصیت کے مالک تھے۔ ان کے انتقال سے علاقے میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔




