کراچی: پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ایک ہی سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔ منگل کے روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کوالیفائر میچ میں بابر اعظم نے 59 گیندوں پر 103 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس کی بدولت انہوں نے جاری سیزن 2026 میں اب تک 588 رنز مکمل کر لیے ہیں۔
Most runs in a PSL season:
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 28, 2026
𝟱𝟴𝟴 – 𝗕𝗮𝗯𝗮𝗿 𝗔𝘇𝗮𝗺 𝗶𝗻 𝟮𝟬𝟮𝟲
588 – Fakhar Zaman in 2022
569 – Babar Azam in 2024
554 – Babar Azam in 2021
550 – Mohammad Rizwan in 2023 pic.twitter.com/uCbOb86aN1
اس شاندار کارکردگی کے ساتھ ہی بابر اعظم نے فخر زمان کا وہ ریکارڈ برابر کر دیا ہے جو انہوں نے 2022 کے سیزن میں 13 اننگز کھیل کر 588 رنز بنا کر قائم کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بابر اعظم نے یہ ہدف صرف 10 اننگز میں حاصل کر لیا ہے۔ اب بابر اعظم کے پاس فخر زمان کا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے فائنل کا معرکہ باقی ہے، جہاں وہ ایک بار پھر میدان میں اتریں گے۔




