اپریل 29, 2026

اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ ڈوگر متحرک: چارج سنبھالتے ہی ٹی ایچ کیو اسپتال کا ہنگامی دورہ

سرائے عالمگیر (رپورٹ: قاری نصیر احمد کلیار) نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر سعدیہ ڈوگر نے چارج سنبھالتے ہی عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اپنے پہلے بڑے سرکاری دورے میں انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) اسپتال سرائے عالمگیر کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس اسپتال ڈاکٹر بلال بن طارق نے اسسٹنٹ کمشنر کو اسپتال کے مختلف شعبہ جات، ادویات کی فراہمی اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ ڈوگر نے وارڈز میں داخل مریضوں سے ملاقات کی اور اسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے معیار کے بارے میں براہِ راست گفتگو کی۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے اور سرکاری ہدایات کے مطابق تمام طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر کے اس فوری ایکشن کو عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے