کھاریاں (پ ر) تحریک منہاج القرآن میونسپل کمیٹی کھاریاں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے نڑالی شریف کے سجادہ نشین پیر سید سعید الحسن گیلانی شاہ کی وزیر آباد کے ہسپتال میں عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، وفد میں تحریک منہاج القرآن میونسپل کمیٹی کھاریاں و اتفاق پریس کلب کھاریاں کے سرپرست اعلیٰ پیر عبدالقیوم چشتی گولڑوی، صدر تحریک منہاج القرآن خان بختیار گل شہزاد اور تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے رفیق محمد یوسف قادری شامل تھے
اس موقع پر وفد نے پیر سید سعید الحسن گیلانی شاہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب حضرت محمد ﷺ کے صدقے آپ کو جلد از جلد کامل صحت و تندرستی عطا فرمائے، انہوں نے مزید کہا کہ شاہ صاحب محبتوں کے داعی ہیں اور ان کی شخصیت سے ہمیشہ اہل بیتِ اطہار سے سچی محبت کا درس ملتا ہے، پیر سید سعید الحسن گیلانی شاہ نے تحریک منہاج القرآن کے وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور تمام شرکاء کو ڈھیروں دعاؤں اور محبتوں سے نوازا۔



