ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ دشمن اپنے جرائم کے ذریعے ایرانی مسلح افواج کو کمزور نہیں کر سکتا۔ عرب میڈیا کے مطابق انہوں نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ میجر جنرل مجید خادمی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے مجید خادمی کو ایک بہادر اور فرض شناس افسر قرار دیتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ اور پوری قوم سے تعزیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات ایران کے عزم کو مزید مضبوط بناتے ہیں اور مسلح افواج اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔
آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ ایرانی فوج اور دیگر دفاعی ادارے دشمن کے خلاف ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ جاری رکھیں گے اور ملک کے دفاع میں کسی قسم کی کمزوری نہیں دکھائیں گے۔





