نومبر 6, 2026

نسیم شاہ انجری کا شکار، پی ایس ایل سے غیر معینہ مدت کیلئے باہر

پاکستان سپر لیگ میں راولپنڈی پنڈیز کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے جہاں فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ فرنچائز کی جانب سے بھی اس خبر کی باقاعدہ تصدیق کر دی گئی ہے۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران سائیڈ انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ٹیم سے باہر کرنا پڑا۔ ان کی انجری کے باعث ٹیم کو باؤلنگ لائن اپ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

راولپنڈی پنڈیز کا کہنا ہے کہ ٹیم کا میڈیکل اسٹاف نسیم شاہ کی ریکوری کو مسلسل مانیٹر کر رہا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس کے بعد ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے میں واپسی کر سکتے ہیں۔

انتظامیہ نے مزید کہا کہ وہ نسیم شاہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی مکمل سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ وہ جلد از جلد صحتیاب ہو کر میدان میں واپس آ سکیں۔