پاکستان کی نامور ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے پیشگوئی کی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات میں پاکستان اہم کردار ادا کرے گا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 21 مارچ کے بعد پاکستان کا “ستارہ” مضبوط پوزیشن میں آ چکا ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا ذکر بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔
سامعہ خان کے مطابق اب پاکستان کی ترقی کا وقت آ چکا ہے اور آئندہ 12 سال ملک کیلئے ترقی کے سال ثابت ہوں گے۔
ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی یا مذاکرات ہوتے بھی ہیں تو وہ عارضی نوعیت کے ہوں گے، جبکہ مئی کا مہینہ اس حوالے سے خاصا حساس اور خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
سامعہ خان نے مزید پیشگوئی کی کہ خطے میں امن قائم نہیں رہ سکے گا، اور امریکا و اسرائیل کی جانب سے نیوکلیئر بم گرائے جانے کے امکانات موجود ہیں، جس سے نیوکلیئر جنگ کے خطرات کافی روشن ہیں۔




