اپریل 18, 2026

آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت ملنا امن کی جانب اہم قدم ہے: اسحاق ڈار

ے

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ روزانہ دو جہاز آبنائے ہرمز عبور کریں گے، جس سے تجارتی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے اپنے بیان میں جے ڈی وینس، مارکو روبیو، اسٹیو وٹکوف اور عباس عراقچی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا یہ اقدام خوش آئند اور تعمیری ہے، جس کی تعریف ہونی چاہیے۔
اسحاق ڈار کے مطابق یہ پیشرفت خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے اور یہ مثبت قدم اجتماعی کوششوں کو مضبوط کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات، سفارتکاری اور اعتماد سازی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے