اپریل 20, 2026

شمالی وزیرستان بارڈر پر بڑی کارروائی: افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ، بھاری جانی نقصان

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال کارروائی کے جواب میں پاک فوج نے ‘آپریشن غضب للحق’ کا آغاز کر دیا ہے۔ شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں کی جانے والی اس فضائی اور زمینی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد اہم پوسٹوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، جس کے باعث وہ پسپائی اختیار کرتے ہوئے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ اس آپریشن کا رخ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ان ٹھکانوں کی طرف ہے جہاں سے پاکستان کی سالمیت کو خطرہ لاحق تھا۔ سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کی یہ کارروائیاں اپنے تمام تر اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی تاکہ سرحدی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا جا سکے۔