جون 15, 2026

ڈنگہ: ڈیجیٹل کتاب بینی سیریز کی چھٹی ورکشاپ 23 دسمبر کو منعقد ہوگی: ڈاکٹر حافظ محمد ادریس

ڈنگہ (نمائندہ خصوصی) ڈیجیٹل کتاب بینی سیریز کے کورس 1 کی چھٹی ورکشاپ 23 دسمبر بروز منگل کو مدرسہ فیض الاسلام ڈنگہ میں منعقد ہوگی۔ اس ورکشاپ میں کلاس 6 کے تحت چوتھی نشست کا موضوع “Rise and Fall of Nations” ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ورکشاپ کا آغاز شام 5:15 بجے بعد از نماز مغرب ہوگا۔ پروگرام مدرسہ فیض الاسلام (عقب اٹک پٹرول پمپ) منڈی روڈ، ڈنگہ میں منعقد کیا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی ڈنگہ شہر ڈاکٹر حافظ محمد ادریس نے کہا کہ ڈیجیٹل کتاب بینی سیریز کا مقصد طلبہ اور نوجوانوں میں مطالعہ کی عادت کو فروغ دینا اور انہیں عالمی تاریخ و فکری موضوعات سے روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ورکشاپ تعلیمی اور فکری اعتبار سے شرکاء کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگی۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ وقت نکال کر اس علمی نشست میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ مغرب کی نماز مدرسہ فیض الاسلام پہنچ کر ادا کی جائے گی۔