جون 15, 2026

امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا ہے : شہباز شریف کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ طویل مذاکرات کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس اہم پیش رفت پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی۔ وزیراعظم نے اس معاہدے تک پہنچنے میں قطر، سعودی عرب اور ترکیے کے ثالثی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فریقین نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ثالث ممالک رواں ہفتے تکنیکی امور پر مشاورت کے لیے متعدد ملاقاتیں کریں گے تاکہ معاہدے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیراعظم نے تنازع کے سفارتی حل پر امریکا اور ایران کے ذمہ دارانہ رویے کی بھی تعریف کی ہے۔