امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ تاریخی معاہدے کی تکمیل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل مکمل ہو چکی ہے اور انہوں نے اس پیش رفت پر تمام متعلقہ فریقین کو مبارکباد پیش کی ہے۔ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کو بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے ٹول فری طور پر کھول دیا گیا ہے، جبکہ ایرانی بندرگاہوں پر امریکا کی جانب سے عائد کردہ بحری ناکہ بندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے دنیا بھر کے جہاز رانی کے اداروں اور تجارتی کمپنیوں کو اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اب عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کو بحال کرنے کا وقت آگیا ہے، جس سے عالمی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
متعلقہ خبریں





