کراچی(عائشہ پرویز) پاکستان واکنگ فٹ بال فیڈریشن کی بالی انڈونیشیا میں منعقدہ ورلڈ کانگریس واکنگ فٹبال چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب گلستان جوہر کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت تھے جبکہ تقریب کی صدارت ہاکی اولمپئن اور گولڈ میڈلسٹ کپتان ناصر علی نے کی۔ اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکریٹری و سندھ بیس بال کے سیکریٹری پرویز احمد شیخ، پرویز ،سماجی کارکن اور اسپورٹس پروموٹر سلیم خمیسانی بطور اعزازی مہمان شرہک تھے۔ جنہیں پاکستان واکنگ فٹ بال فیڈریشن کے صدر محمد اختر ،جنرل سیکریٹری احمد نواز،فنانس سیکریٹری مطیبہ اختر، سینیئر ناہب صدر راجا نوید ستی،نائب صدر محمد رفیع، سندھ کے نائب صدر محمد زمان اور جوائنٹ سیکریٹری فہمیدہ ضمیر موجود تھں۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ سیکرٹری احمد نواز نے پاکستان واکنگ فٹ بال اور انٹرنیشنل چیمپین شپ کی تفصیلات بتائی۔ صدر محمد اختر نے واکنگ فٹ بال کے سفر اور ایسواییشنز کے قیام کے بارے میں بتایا۔ تقریب کے صدر اور مہمان خصوصی کو واکنگ فٹبال کو پاکستان میں پھیلانے کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کے لیے چند گزارشات پیش کی۔ جس پر احمد علی راجپوت نے تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ تقریب کے صدر اولمپین ناصر علی نے مہمان خصوصی کو پھولوں کا گلدستہ اور ثقافتی اجرک پیش کی جنرل سیکرٹری پاکستان واکنگ فٹبال احمد نواز نے پھولوں کا گلدستہ اور اجرک تقریب کے صدر اولمپین ناصر علی کو پیش کیا بعد ازاں واکنگ فٹبال کے صدرمحمد اختر نے مہمانوں کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ تقریب میں پاکستان واکنگ فٹبال کی ٹیم جس میں کپتان محمد اختر، کوچ محمد رفیع اور کھلاڑیوں میں توقیر احمد، محمد اشرف ، سرور حسین ،عباد سرور، ولی اللہ، جبکہ افیشل میں میڈم ارم اور مس انزا بھی موجود تھی ان کے ساتھ ساتھ سی 21 ٹی وی کے اینکر مسٹر حماد اور یوٹیوب چینل کی پوری ٹیم اور اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی شرکت کی۔





