جون 16, 2026

شمال بالائی بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش

شمال بالائی بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ چمن، قلعہ عبداللہ اور توبہ اچکزئی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے، دیواریں گر گئیں اور درخت اکھڑ گئے۔

شمال بالائی بلوچستان کے اکثر علاقوں میں بارش کی وجہ سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ بالائی پہاڑی علاقوں میں تیز ژالہ باری ریکارڈ کی گئی، جبکہ کان مہترزئی کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی۔ چترال لوئر اور اپر میں وقفے وقفے سے بارش نے موسم مزید سرد کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 ماہ بعد شمالی بلوچستان میں بارش ہوئی ہے، جس سے طویل خشک سالی کے خاتمے کی امید پیدا ہوئی ہے۔