جون 8, 2026

الریاض: پی آئی اے کا نئے سال کا بڑا تحفہ، مینجر ریاض ریجن ملک بلال احمد کی کوششوں سے ریاض تا کراچی پروازیں 2 جنوری 2026 سے شروع

سعودی عرب (ادریس احمد) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو نئے سال کا شاندار تحفہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ریاض سے کراچی کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز 2 جنوری 2026 سے کیا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ پاکستانی کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ تھا،پی آئی اے کے مینجر ریاض ریجن ملک بلال احمد نے اس اہم پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پروازوں کی بحالی کے لیے کئی ماہ کی منصوبہ بندی اور انتظامی کوششیں کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس اقدام سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان فضائی روابط مزید مضبوط ہوں گے اور سفری سہولتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا،ملک بلال احمد نے کہا کہ 2 جنوری 2026 سے شروع ہونے والی ریاض–کراچی پروازیں باقاعدہ شیڈول کے تحت چلائی جائیں گی, جس سے کاروباری طبقہ، مزدور پیشہ افراد اور خاندانوں کو براہِ راست اور آرام دہ سفر کی سہولت ملے گی،پی آئی اے نے یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ مسافروں کو بہتر سروس، آرام دہ سفر اور مناسب کرایوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،ریاض میں پاکستانی کمیونٹی نے اس فیصلے کو نئے سال کا بہترین تحفہ قرار دیتے ہوئے مینجر ریاض ریجن ملک بلال احمد کی خدمات کو سراہا، جنہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے عملی اقدامات اٹھائے۔