جون 6, 2026

دینہ پولیس کی اہم کاروائی ، اقدام قتل کی کوشش، 3 ملزمان گرفتار

جہلم(بیوروچیف) ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے ایک اہم کاروائی کرتے ہوئے چھری کے وار کر کے اقدام قتل کی کوشش کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور انہیں ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔