پھالیہ ( بیوروچیف) اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ وحید حسن گوندل کی بہترین انتظامی صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے جذبے کی ایک اور مثال سامنے آگئی۔ اے سی پھالیہ نے چک خواجہ کا اچانک دورہ کیا جہاں دو فریقین کے درمیان زمین کا پرانا تنازع موجود تھا اور دونوں آپس میں ناراضگی کا شکار تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر وحید حسن گوندل نے نہایت بردباری، حکمت اور انصاف کے ساتھ دونوں فریقین کا مؤقف علیحدہ علیحدہ سنا اور معاملے کی باریکی کو سمجھنے کے بعد موقع پر ہی زمین کے تنازع کو حل کرا دیا۔ ان کی خلوص نیت پر مبنی کوششوں کا نتیجہ یہ نکلا کہ دونوں فریقین میں صلح اور دیرینہ رنجش ختم ہوگئی۔
اہلیانِ علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کے کردار کو بے حد سراہتے ہوئے کہا کہ وحید حسن گوندل عوامی مسائل کے حل میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ ان کی کوششوں سے علاقے میں امن، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کو فروغ مل رہا ہے۔
اس موقع پر اے سی پھالیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
"مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ معمولی رنجشیں دور کرنا اور لوگوں کو جوڑنا ہی ہمارا اصل فرض ہے۔ اسلام ہمیں باہمی محبت، رواداری اور صلح صفائی کا درس دیتا ہے۔”
عوامی سطح پر اس اقدام کو ایک مثالی اور قابلِ تقلید عمل قرار دیا جا رہا ہے۔





