جون 5, 2026

لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 4.9 ریکارڈ

صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے قریبی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی تقریباً 18 کلومیٹر تھی۔ حکام نے زلزلے کے مرکز کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کا بنیادی مرکز کشمیر اور بھارت کا سرحدی علاقہ تھا جہاں سے اٹھنے والے جھٹکوں کے اثرات لاہور تک محسوس کیے گئے۔