جون 5, 2026

معروف بزرگ سماجی شخصیت چوہدری مہندی خاں مہر مرحوم کی رسمِ ختمِ قل گاؤں دِلو شریف میں ادا، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار ) تحصیل کھاریاں کی معروف بزرگ سماجی شخصیت چوہدری مہندی خاں مہر مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے ختمِ قل کی تقریب ان کے آبائی گاؤں دِلو شریف، تحصیل کھاریاں میں منعقد کی گئی، جس میں علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی رہنماؤں، وکلاء، تاجروں اور معززین کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے مرحوم کی سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی وفات کو علاقے کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔ تعزیتی اجتماع میں شریک نمایاں شخصیات میں چیئرمین سکائی ویز گروپ چوہدری ضیاء محی الدین، صدر کھاریاں بار چوہدری خالد حسین شیخوچک ایڈووکیٹ، ڈاکٹر خضر حیات چوہدری، چوہدری مُحمد فہد مشتاق چاڑ، سابق صدر کھاریاں بار چوہدری جعفر حسین ٹوپہ ایڈووکیٹ (رنیاں)، اور چوہدری غلام دستگیر حقیقہ شامل تھے۔

رسمِ ختمِ قل کے اس اجتماع میں سابق نائب ناظم چوہدری کامران منظور، پِیر سیّد اقتدار حسین شاہ، چوہدری افضال احمد دیونہ، چوہدری مُحمد رزاق فرانس (ڈھل بنگش)، مُحمد زمان احسن (جذبہ گروپ)، مُحمد طاہر رشید صدیقی، چوہدری بابر فاروق بہبلی، چوہدری عرفان انور ایڈووکیٹ، چوہدری اعتزاز حسین مرالہ ایڈووکیٹ، چوہدری مُحمد لطیف دِلو، مُحمد سعید زرگر، سیف اللّہ زرگر، زین احمد، مُحمد سانول، لالہ مُحمد لطیف ڈوگہ، مُحمد افضل، اور ریاض احمد سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے حاضری دی۔ شرکائے محفل نے چوہدری مہندی خاں مہر مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعائیں کیں۔ تقریب کے اختتام پر تمام معززین نے مرحوم کے سوگوار خاندان کے ارکان، جن میں حاجی چوہدری نذر حسین، چوہدری رخسار احمد، چوہدری افضال مہندی، چوہدری رفاقت مہر، چوہدری شفاقت مہر، اور چوہدری عثمان اسلم ایڈووکیٹ شامل تھے، سے ملاقات کر کے تعزیت کا اظہار کیا اور گہرے دکھ کا سانجھا کیا۔