نومبر 6, 2026

کھاریاں میں تندور مالکان کی جانب سے روٹی کی قیمت میں اضافہ، شہریوں کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) کھاریاں کے مختلف تندوروں میں روٹی کی قیمت میں غیر قانونی اضافہ سامنے آیا ہے۔ سرکاری نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر ہے، تاہم متعدد تندور مالکان نے اسے 20 سے 25 روپے تک بڑھا دیا ہے۔
شہریوں نے تحصیل انتظامیہ اور متعلقہ اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس خود ساختہ اضافے کا نوٹس لیں اور عوام کو مقررہ نرخوں پر روٹی فراہم کو یقینی بنائیں۔