وزیرمملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ججز کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست کے لیے یہ عدالت صحیح فورم نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے رولز اپنالیے ہیں اور آئینی عدالت اب آئینی نوعیت کے تمام مقدمات سننے کی مجاز ہے۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا کہ ججز نے یہ درخواست سپریم کورٹ میں کیوں دی، یہ درخواست آئینی عدالت میں دائر ہونی چاہیے تھی۔
وزیرمملکت نے مزید کہا کہ ججز کا استعفیٰ ان کا حق ہے اور اس حوالے سے غلط تاثر پیدا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ججز کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا، اور صدر مملکت کو جو ججز کے ٹرانسفر کا اختیار تھا، وہ جوڈیشل کمیشن کو منتقل کر دیا گیا ہے۔





