سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا، جس کا شیڈول الیکشن کمیشن نے جاری کر دیا ہے۔
شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 21 نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے اور کاغذات کی جانچ پڑتال 25 نومبر تک مکمل کی جائے گی۔ اپیلوں پر فیصلہ 29 نومبر تک کیا جائے گا جبکہ کاغذات نامزدگی یکم دسمبر تک واپس لیے جا سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک پنجاب اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی۔





