گجرات (ارشد علی) تحقیق کے بغیر گجرات پریس کلب کے صدر عبدالستار مرزا،سینئر صحافیوں پر ایف آئی آر سمجھ سے بالا تر ہے,محکمہ ہیلتھ گجرات کے افسران بالا کا رویہ جذباتی اور معاملےکو خراب کرنے والا تھا،خبر کی تصدیق یا کسی بھی دفتر جاکر عوامی مسائل پر بات کرنا صحافی سمیت ہر شہری کا حق ہے،کسی بھی محکمہ کے اعلی افسر کا والسراے بن کر ڈیل کرنا درست طرز عمل نہیں، پولیس کو بھی اپنے رویہ اور طرزعمل پر سنجیدگی سے غور وفکر کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم نے راولپنڈی کے تنظیمی دورے سے واپسی پر شہریوں کے وفود اور میڈیا سے گفتگو سے کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا صحافت معاشرے کا چوتھا ستون ہے، معاملےکو سلجھانے کے لیے جانےوالےتین سینئر صحافیوں کو بے قصور قرار دینا خوش آئند ہے،گجرات کے بڑوں کو اس تناؤ کشیدگی کو کم کرنے اور گجرات کی فضا میں تلخی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، صبر وتحمل، رواداری ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے





