جون 15, 2026

حیدرآباد ججتسو ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اقبال قریشی صدر،عرفان حسین سولنگی سیکریٹری، محمد فیصل خان خزانچی منتخب

عبداللہ مال قاسم آباد میں منعقدہ اجلاس میں بلامقابلہ منتخب دیگر عہدیداران میں وزیر ندیم شیخ سینئیر نائب صدر،عبدالھادی خلجی،سید فراز اکبر شاہ،جاوید حسین نائب صدور و دیگر شامل

انتخابات سندھ ججتسو ایسوسی ایشن کے صدر طارق علی اور انٹرنیشنل کوچ و ریفری ابو ہریرہ کی زیر نگرانی ہوئے۔حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے سیکریٹری پرویز احمد شیخ آبزرور تھے

حیدرآباد(عائشہ پرویز) حیدرآباد ججتسو ایسوسی ایشن کے انتخابات میں تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ منتخب ہونے والوں میں اقبال قریشی صدر،عرفان حسین سولنگی سیکریٹری، فیصل خان خزانچی, وزیر ندیم شیخ سینئیر نائب صدر جبکہ عبدالھادی خلجی، سید فراز اکبر شاہ، جاوید حسین نائب صدور، عرفان انصاری، ماہ نور جوائنٹ سیکریٹریز ،عمیر قریشی ایسوسی ایٹ سیکریٹری،وحید مراد سینیئر ایڈوازر، ریحانہ صدیقی لیگل ایڈوازر اور امر علی جویو ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی شامل ہیں۔ انتخابات سندھ ججتسو ایسوسی ایشن کے صدر طارق علی اور انٹرنیشنل کوچ و ریفری ابو ہریرہ کی زیر نگرانی عبداللہ مال قاسم آباد، بائی پاس حیدرآباد میں ہوئے۔ جس میں حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے سیکریٹری پرویز احمد شیخ نے بطور آبزرور شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں نو منتخب صدر اقبال قریشی نے کھیل کے فروغ کے لیئے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا اور پوری کابینہ کو مبارکباد ہیش کی۔ سیکریٹری جنرل عرفان حسین سولنگی نے سندھ ججتسو ایسوسی ایشن کے صدر طارق علی، انٹرنیشنل کوچ و ریفری ابو ہریرہ، حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے سیکریٹری پرویز احمد شیخ اور دیگر اضلاع سے تشریف لائے جنرل باڈی ممبران کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔