نومبر 6, 2026

چیئرمین حیدرآباد اولمپک حمید شاہ کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر بشیر میمن سے ملاقات

پرویز شیخ، عائشہ ارم و دیگر کی بیس بال،والی بال ٹگ آف وار سمیت کھیلوں کے فروغ کے لیئے خدمات قابل تحسین ہیں: حمید شاہ

کھیلوں کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے۔ حیدرآباد اولمپک کمیٹی اور ایسوسی ایشنز کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں: بشیر میمن

حیدرآباد( پریس ریلیز )حیدرآباد اولمپک و بیس بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین و سرپرست خاور شاہ اسپورٹس اکیڈمی حمید شاہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر و اسپورٹس لوور بشیر میمن سے ملاقات کی ہے۔ حمید شاہ جو کہ ن لیگ حیدرآباد ڈویژن کے سینیئر نائب صدر بھی ہیں کی قیادت میں وفد کے ہمراہ ہوئی ملاقات میں نائب صدر حیدرآباد سافٹ بال ایسوسی ایشن بابو شاہ، چیئرمین حیدرآباد ٹگ آف وار ایسوسی ایشن نور نبی شاہ، سیاسی وابستگی رکھنے والے عظیم مغل، نصیر میمن، حسنین عباسی اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔ حمید شاہ نے گفتگو میں حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی، خاور شاہ اکیڈمی و بیس بال سمیت مختلف ایسوسی ایشنز کی کارکردگی اور مسقبل کے ایونٹس کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے سیکریٹری پرویز احمد شیخ، انچارج وومین ونگ عائشہ ارم اور دیگر عہدیداران کی کارکردگی کی تعریف کی۔ بشیر میمن اس موقع پر کہا کہ کھیلوں کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری سید فخر علی شاہ کو وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پاکستان کے پہلے بیس بال اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیئے رقم مختص کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداران کی کارکرگی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وفد کو کھیلوں کے فروغ کے لیئے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔