ستمبر 18, 2026

پہلا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف

جنوبی افریقا نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ڈربن میں کھیلا  جارہا ہے جہاں جنوبی افریقی کپتان ہینرک کلاسن نے ٹاس  جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ  کیا۔جنوبی افریقی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملر 82 اور جارج لنڈے 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ہینرک کلاسن 12، ہینڈرکس 8 اور فیریرا 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔عباس آفریدی نے 2 اور سفیان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے قومی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان نیازی شامل ہیں۔