سرائے عالمگیر: اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم کی زیرِ نگرانی تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے۔ اے سی سرائے عالمگیر فیلڈ میں موجود۔ مہم کے دوران شہر، بازار اور مرکزی سڑکوں پر غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر فاروق اعظم نے کہا کہ تجاوزات شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہیں، اور ان کے خلاف کاروائی کا مقصد عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ تجاوزات کے خلاف مہم میں شدت لائی جائے اور کسی بھی غیر قانونی تعمیرات یا سڑکوں پر رکھی گئی غیر ضروری اشیاء کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ مہم سے شہر میں صفائی اور ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے





