جون 14, 2026

تحصیل گجرات: ”ریونیو خدمت کھلی کچہری“کا دوسرا دن،اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے مسائل سنے

گجرات: اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر کی سربراہی میں ریونیو خدمت کھلی کچہری کا دوسرا دن تحصیل کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کیے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے شہریوں کے ریونیو سے متعلقہ مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری میں زمینوں کے انتقالات، وراثتی مسائل، رجسٹریشن، اور دیگر معاملات پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے تحت شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے اور بلاوجہ تاخیر سے گریز کیا جائے۔ ریونیو خدمت کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کو ان کے مسائل کے حل کے لیے سہولت فراہم کرنا اور انتظامیہ پر ان کے اعتماد کو مضبوط بنانا ہے۔