گجرات(پریس ریلیز) پاک فوج میں بطور سپاہی بھرتی کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے لیے جہلم سے بھرتی ٹیم 14 نومبر صبح 8 بجے گورنمنٹ زمیندار پوسٹ گریجویٹ کالج گجرات پہنچ جائے گی۔ سلیکشن کمیٹی کے نمائندہ کی جانب سے بتا یا گیا کہ پاک فوج میں بطور سپاہی بھرتی کے لئے آن لائن رجسٹریشن لازمی نہیں ہے۔واضع رہے کہ پاک فوج میں بھرتی کیلئے کم از کم میٹرک تعلیم کے حامل 30 نومبر 2024تک 17سے 23سال تک عمر کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں شہداء کے لواحقین، ڈرائیونگ لائسنس کے رکھنے والے امیدواروں کیلئے عمر کی بالائی حد میں 2سال، بی اے، بی ایس سی، بی کام اور وارڈ آف آرمی امیدواروں کیلئے عمر کی بالائی حدمیں ایک سال کی رعایت ہوگی جبکہ باروچی کے لئے مڈل پاس امیدوار درخواست دینے کے اہل ہونگے۔






