اگست 2, 2026

منڈی بہاؤالدین ؛ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد رضوان کی ضلع کے مختلف مقامات پر کھل ونڈا شاپس کی چیکنگ ، 18 مختلف دکانوں سے نمونہ جات کوالٹی کنٹرول لیب راولپنڈی بھجوا دئیے

منڈی بہاءالدین، (ڈاکٹر شاہد راٹھور سے)ڈائریکٹر لائیو سٹاک گجرات ڈویژن ڈاکٹر خالق شفیع کی ہدایت اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ کی زیرنگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد رضوان نے طیب الرحمن اور دیگر عملہ کے ہمراہ ضلع کے مختلف مقامات جن میں آدھی، چورنڈ، مرالہ اور دو چک جنوبی

میں پنجاب اینیمل فیڈ سٹف اینڈ کمپاونڈ فیڈ ایکٹ 2016 کے تحت کھل ونڈا شاپس پر چیکنگ کے دوران 18 مختلف دکانداروں سے مختلف فیڈز کے نمونہ جات لے کر کوالٹی کنٹرول لیب راولپنڈی بھجوا دئیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد رضوان نے بتایا کہ پنجاب اینیمل فیڈ ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ڈیلر ہی فیڈ، کھل بنولہ ، ونڈا چوکر وغیرہ فروخت کر سکتے ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کے دفتر سے رجسٹریشن کے بغیر فیڈ، کھل بنولہ ، ونڈا چوکر

فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیڈ ملز مالکان کو پابند کیا گیا ہے کہ جانوروں کےلئے بنائی گئی فیڈ کے تھیلوں پر اجزائے ترکیبی، ٹاکسن لیول ، تاریخ ایکسپائری، مینو فیکچرز کے مکمل ایڈریس اور تھیلے کا وزن 20,40 کلو گرام پرنٹ کیا جائے۔ انہوں نے ڈیلرز حضرات کو خبردار کیا کہ وہ ان شرائط کو مد نطر رکھتے ہوئے کسی رجسٹرڈ مل / فرم سے خریداری کریں اوراس کا مکمل ریکارڈ رکھیں۔ کسی کو بھی جانوروں کی جانوں سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے گی۔