نومبر 3, 2026

ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان کا گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سول لائن جہلم میں طالبات کو لیکچر، ٹریفک قوانین سے آگاہ کیا

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان کا گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سول لائن جہلم میں ٹریفک اویرنیس کے حوالے سے طلبہ کو خصوصی لیکچر،اور بچیوں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے اگاہ کیا، اس دوران چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان اور انچارج ایجوکیشن وینگ ان سپکٹر۔ ماجد کیانی بھی موجود تھے،طلبہ کو ہیلمٹ،ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ٹریفک کے قانون کے بارے میں بريف کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک افیسر جہلم رضا حسین اعوان کی سرپرستی میں ٹریفک ایجوکیشن ونگ مختلف سکولز کالجز میں ٹریفک قوانین کے بارے میں بریفنگ سیشنز کے انعقاد سے نوجوان نسل کو ٹریفک قوانین کے بارے میں اگاہی فراہم کرنے کے لیے مصروف عمل ہے ۔گزشتہ روز بھی ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان کا گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سول لائن جہلم میں طالب علموں کے لئے بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا۔ڈسٹرکٹ ٹریفک افسر جہلم نے روڈ پر اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے میں معاون احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالی۔پرنسپل ادارہ نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوا کی نگرانی میں ڈی ایس پی ٹریفک