سعودی عرب(ادریس احمد گنجہ)سربراہ قومی یکجہتی فورم وسینئر رکن کشمیر کمیٹی سردار محمد اقبال جوکہ گزشتہ روز عارضہ قلب کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے گزشتہ روز صحت میں بہتری آنے پر ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں انکی رہائشگاہ منتقل کردیاگیا سردار محمداقبال یوسف کے گھر پہنچے پر جدہ کی صحافی برادری کی جانب سے انکی رہائش گاہ پر انکی عیادت کی گئی اور انکو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ سردار محمد اقبال یوسف کو لمبی زندگی اور صحت کاملہ عاجلہ عطافرمائے (آمین)اس موقع نمایاں صحافیوں میں،چوہدری ریاض گھمن، جہانگیر خان،شعیب الطاف راجہ ، محمد عدیل ریاض کھوکھر، جمیل احمد راٹھور، محمد عدیل ، خالد نواز چیمہ ودیگر شامل تھے۔





