سعودی عرب (ادریس احمد گنجہ) پاکستان کی معروف سیاسی اور مذہبی جماعت، جماعت اسلامی کے ذیلی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کام کرنے والی تنظیم سماجی رابطہ کمیٹی جدہ کی ماہانہ نشست مقامی ریسٹورینٹ میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت کمیٹی کے صدر راجہ ریاض احمد نے کی۔ نشست میں میاں ذوالفقاراحمد، انجینئرآصف محمود بٹ، محمد رضا، شاہد نسیم، خالد محمود، حسن سرور، سید مسرت خلیل اور دیگر کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے معزز اراکین نے شرکت کی۔ کمیٹی کے کنوینر فاروق آعظم نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور کمیٹی کی سرگرمیوں پرروشنی ڈالی۔انھوں سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن کی مناسبت اپنے سعودی بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یوم الوطنی کی مبارکباد دی۔ پاکستان کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہارکیا انھوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کو منتخب کریں کیونکہ جماعت اسلامی کے کسی اعلیٰ رہنما پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے۔ آخرمیں کمیٹی کے صدرراجہ ریاض احمد نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔ انھوں نے انہوں نے سرفرازبھٹی اور ملک محمد اقبال کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔ نظامت کے فرائض انجینئرآصف بٹ نےسرانجام دیا





