نومبر 3, 2026

مدثر مبین اور سمیرمسعودکی جانب سے میک اپ آرٹسٹ اسمہ عمران کے اعزاز میں شاندار عشائیہ

الریاض(ادریس احمد گنجہ سے)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں معروف بزنس مین اور سماجی شخصیت مدثر مبین اور سمیر مسعود کی جانب سے معروف میک اپ ارٹسٹ اسمہ عمران کے اعزاز میں نورس ہوٹل میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی فیملیز نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے میزبان مدثر مبین اور سمیر مسعود نے کہا کہ ہم عمان سے انے والی مہمان جو معروف میک اپ ارٹسٹ ہے ان کو شہر ریاض میں ویلکم کرتے ہے اور کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم یک جان ہو کر پاکستان کی ترقی کے لیئے مل کر اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیئے روشن پاکستان کی تکمیل ہو سکے ریاض میں ہماری کمیونٹی کا یہی حسن ہے کہ وہ دیار غیر میں مہمان کی مہمان نوازی میں کوئی کثر باقی نہیں رہنے دیتے میک اپ ارٹسٹ اسمہ عمران کا کہنا تھا کہ دیار غیر میں ہم سب اپنے وطن کے سفیر ہیں ہمیں اپنے مثبت طرز عمل سے پاکستان اور اسلام کا نام روشن کرنا چاہیے اور ریاض میں جس پرجوش انداز میں ویلکم کیا گیا اور پیار محبت ملا اس کو ہمیشہ یاد رکھوں گی اور نورس ہوٹل کے کھانے کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا پردیس میں اگر دیس کے کھانوں کا زائقہ ملے تو خوشی دوبالا ہو جاتی ہے انھوں نے فیملیز کو میک اپ کے حوالے سے مفید مشورے دیے تقریب سے معروف آرگنائزر رابعہ بنت طارق اور دیگر خواتین نے میک اپ ارٹسٹ اسمہ عمران کا شکریہ ادا کیا