ڈنگہ( احتشام اللہ اسلم) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری انتخابات 2024-2026 ایگزیکٹو ممبر باؤمنیر پشاوری نے صدر،ایگزیکٹو ممبر چوہدری موسیٰ ندیم ملہی نے سینئر نائب صدر اورایگزیکٹو ممبر فہد رفیق نے نائب صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کیلۓ کاغذات نامزدگی جمع کراۓ۔مقررہ وقت کے دوران تینوں عہدوں کیلۓ کسی اور امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کراۓ ۔غیر حتمی نتیجہ کے مطابق باؤ منیر پشاور ی صدر گجرات چیمبر ،چوہدری موسیٰ ندیم ملہی،سینئر نائب صدر،فہد رفیق نائب صدر گجرات چیمبر منتخب ہوگۓ۔الیکشن کمیشن کی طرف سے حتمی اعلان بعد میں کیا جاۓ گا۔شاہین فاؤنڈر گروپ کے قائدین حاجی ناصر محمود اور اشفاق رضی نے باہمی مشاورت سے 2024-2025 کیلۓ باؤمنیر پشاوری صدر،چوہدری موسیٰ ندیم ملہی سینیئر نائب صدر اور فہد رفیق نائب صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہونگے جبکہ 2025-2026 کیلۓ احمد حسن مٹو صدر،رانا بلال سینیئر نائب صدر اور مرزا عدنان عطاء نائب صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔اس موقع پر باؤ منیر پشاور ی،چوہدری موسیٰ ندیم ملہی اور فہد رفیق کو پھولوں کے ہار مالا پہنائی گئیں اور مٹھائی سے تواضع کی گئی





