نومبر 3, 2026

پی ٹی اے کا 15اکتوبر سے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری تمام سمیں 15 اکتوبر2024سے بلاک کردی جائیں گی۔پی ٹی اے نے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری تمام سمیں استعمال کرنے والوں کو فوری طور پر سمیں اپنے نام منتقل کرانے کی ہدایت کی ہے۔