سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیرانسپکٹرشیراز حیدرنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ خصوصی کارروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتارکر لیا۔گرفتار ملزمان میں ملزم جواد ولد محمد رفیع قوم رحمانی سکنہ بھلوال غربی سے 10لیٹر شراب برآمد کی۔جبکہ دوسری کارروائی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر ملزم شبیر حسین ولد پیراں دتہ قوم جٹ سکنہ کنارہ کو گرفتار کر کےملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔





