اگست 1, 2026

حیدرآباد ڈویژن میں رواں ماہ ایم وائی ایل اولمپک اسپورٹس فیسٹول 2024 منعقد کیا جائے گا

مسلم یوتھ لیگ حیدرآباد ڈویژن کے صدر ارسلان محمدی کی قیادت میں وفد کی سیکریٹری حیدرآباد اولمپک پرویز شیخ سے ملاقات میں فیصلہ

سابق صدر عبدالہادی خلجی,سیکریٹری اسپورٹس ونگ عرفان حسین سولنگی،وزیر ندیم شیخ،اسید پٹھان،احمد نواز، رمیزراجہ و دیگر بھی شریک

حیدرآباد (پرویز شیخ) ایم وائی ایل حیدرآباد اولمپک اسپورٹس فیسٹول 2024 کے انعقاد کے سلسلے میں (MYL) مسلم یوتھ لیگ حیدرآباد ڈویژن کے صدر ارسلان محمدی، نائب صدر اسید پٹھان، سابق صدر عبدالہادی خلجی,اسپورٹس ونگ کے سیکریٹری عرفان حسین سولنگی، اسپورٹس کووآرڈینیٹر وزیر ندیم شیخ نے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکریٹری پرویز احمد شیخ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے عہدیداران احمد نواز اور رمیز راجہ بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ میٹنگ میں 6 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے منی میراتھن ریس کے انعقاد کا فیصلہ کیاگیا۔ جس کے بعد فیسٹول کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔ فیسٹول میں درجن بھر کھیل منعقد ہونگے۔