نومبر 3, 2026

چک خواجہ: چوہدری ظفر کسانہ کی دلچسپی سے حاجی منشا ڈھوڈا اور عنایت مانک کے درمیان چار سالہ تنازعہ ختم

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے)دو خاندانوں کے درمیان صلح کرا دینا سب سے بہترین عمل اور نیکی ہے۔ صلح اللہ کی بہترین نعمت ہے جس کی بدولت دو ناراض انسان آپس میں جُڑتے ہیں۔ انسانی فلاحی کاموں میں سے ایک بہترین خدمت صلح کروانا ہے۔ "چک خواجہ گاوں ڈیرہ ولوٹ برادری پر حاجی منشا ڈھوڈا اور عنایت مانک کے درمیان تین چار سال سے راستے کا تنازعہ چل رہا تھا جو کہ طول پکڑ گیا۔آج چوہدری ظفر کسانہ نور جمال نےذاتی دلچسپی لے کر دونوں کے درمیان صلح کا کردار ادا کیا جو کہ کافی بعث و تکرار کے بعد اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ان کی کاوشیں رنگ لے ائیں اور حاجی منشا اور عنایت مانک کے درمیان صلح کروا دی ظفر کسانہ منشی بہادر نے دونوں کے تمام مسائل کو حل کروا کر ایک دوسرے کے گلے لگوا کر سابقہ تمام رنجشوں کو ختم کردیا اہلیان ڈیرہ ولوٹ برادری نے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اور یہ منصب بھی ایسی شخصیات کو نصیب ہوتا ہے جن کے دل میں دوسروں کا دکھ درد ہو اور ہر کسی کی تکلیف اور دکھ کو اپنا دکھ اور تکلیف سمجھتے ہوں۔