نومبر 5, 2026

گجرات: اساتذہ تنظیموں کے قائدین کی DPO مستنصر عطاء باجوہ سے ملاقات ، اساتذہ کی تکریم میں جاری کردہ لیٹر پر انکا خصوصی شکریہ ادا کیا

آج مورخہ 31 اگست 2024 بروز ہفتہ ضلع گجرات کی مختلف اساتذہ تنظیموں کے قائدین نے DPO گجرات مستنصر عطاء باجوہ کا اساتذہ گجرات کی تکریم میں جاری کردہ لیٹر پر انکے آفس میں انکا خصوصی شکریہ ادا کیا۔اساتذہ قائدین کی سربراہی اختر شاہد چوہدری (چیئرمین SES ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات) نے کی۔

دیگر قائدین میں چوہدری طارق وڑائچ (صدر SES ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات) ، صغیر احمد بٹ (سینئیر نائب صدر SES ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات) ، مقدس علی اکبر (نائب صدر SES ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات) ، چوہدری خالد (SES ٹیچرز ایسوسی ایشن) ، چوہدری علی ثقلین گجر (چیئرمین پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات) ،

چوہدری خرم شہزاد (جنرل سیکرٹری پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات) ، خاور ضیاء الاسلام (صدر انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع گجرات) ، چوہدری عبد الرحمن طارق شامل تھے۔اس موقع پر اساتذہ قائدین نے DPO گجرات مستنصر عطاء باجوہ کا اساتذہ کی تکریم کے لیے خصوصی آرڈر جاری کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ DPO کا کہنا تھا کہ

اساتذہ معمار قوم ہوتے ہیں اور بلاشبہ ہمارے اساتذہ عزت و تکریم کے قابل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام تھانہ جات و دفاتر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ جب بھی کوئی استاد اپنے جائز کام کے لیے تشریف لائیں تو انہیں انتہائی احترام سے پیش آئیں۔ اس سے معاشرے میں اساتذہ کے مقام کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔