نومبر 3, 2026

جہلم؛ ٹیکس وصولی کے باوجود واپڈا حکام ٹیکس سرٹیفیکیٹ دینے سے انکاری

جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) بجلی کے بل میں ٹیکس وصولی کے باوجود واپڈا حکام ٹیکس سرٹیفیکیٹ دینے سے انکاری…. "ٹیکس سرٹیفیکیٹ FBR ریٹرن کے لیے ضروری اور ہر صارف کا حق ہے. قانون کے تحت واپڈا سال بھر میں جمع کردہ کل انکم ٹیکس جولائی کے بل میں درج کر کے بھیجا کرتا تھا. یہ بل انکم ٹیکس ریٹرن کے لیے بے بطور سرٹیفکیٹ تسلیم کیا جاتا ہے.. لیکن اس سال واپڈا نے یہ رقم نہ ہی جولائی کے بل میں اور نہ ہی اگست کے بل مین درج کی ہے.. ریونیو آفس جہلم سے طلب کرنے بلکہ تحریری درخواست دینے کے باوجود اہلکار سرٹیفیکیٹ جاری کرنے سے انکاری ہیں جس سے تمام ٹیکس فائلرز بالخصوص بزنس کمیونٹی اور ملازم پیشہ افراد کو شدید نقصان ہوگا.. اس عوام کش منفی رویہ کو ختم کیا جائے ".. ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انجمن شہریان جہلم کے سابق صدر ڈاکٹر عبدالشکور ملک اور دیگر سماجی شخصیات نے وزیر توانائی. سیکرٹری برقیات اور چیرمین واپڈا سے مطالبہ کیا ہے کہ پہلے سے ستاۓ ہوئے صارفین کو انکم ٹیکس سرٹیفیکیٹ فی الفور جاری کیا جاے. واضح رہے کہ ایسا سرٹیفیکیٹ دیگر اداروں بشمول پی ٹی سی ایل اور موبائیل کمپنیز نے باقاعدہ جاری کیا ہے..