نومبر 3, 2026

جہلم؛ شہری بارش کے دوران تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ڈرائیونگ کریں: ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر

جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا )انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن ،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات پر ٹریفک پولیس بارش کے دوران شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر جہلم نے کہا ہے کہ شہری بارش کے دوران تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ڈرائیونگ کریں۔ ٹریفک پولیس خراب موسم میں ٹریفک کے ہموار بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے ۔