نومبر 3, 2026

سندھانوالہ؛ چیئرمین ہیلاں پریس کلب مجزین حسین بلال کے والد حاجی محمد صدیق مرحوم کی تیسری برسی اور والدہ مرحومہ کا ختم دسواں و چہلم پڑھا گیا

سندھانوالہ ( نمائندہ سٹی 53 نیوز ڈاٹ کام) میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان اوورسیز فورم، چیئرمین ہیلاں پریس کلب مجزین حسین بلال کے والد محترم حاجی محمد صدیق مرحوم کی تیسری برسی اور والدہ محترمہ کا سندھانوالہ میں ختم دسواں و چہلم پڑھا گیا۔قدآور مذہبی سیاسی سماجی کاروباری شخصیات ،اعلی سرکاری افسران ،وکلاء برادری، معززین علاقہ ،سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی ۔

نمایاں شخصیات میں صاحبزادہ پیرسید قیصر عباس بخاری قادری آستانہ عالیہ گجن شریف،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینڈ ایمیگریشن چوہدری محسن رضا گوندل،ٹکٹ ہولڈر و تحصیل صدر پیپلز پارٹی منڈی بہاوالدین چوہدری زوہیب الحسن گوندل،ضلعی رہنما pti و ضلعی چیئرمین بیت المال ہارون اصغر چوہدری، چیف ایگزیکٹو بھاگٹ ٹرانسپورٹ و چیئرمین یوسی دھریکاں چوہدری راشد بشیر بھاگٹ،

صوبائی نائب صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب سید یاور عباس ایڈووکیٹ، ممتاز سیاسی و کاروباری شخصیت چوہدری سکندر عباس وڑائچ آف کوٹلی خورد، چوہدری شہزادعنصر ایڈووکیٹ کھاریاں بار، چوہدری قیصر عباس گوندل ایڈووکیٹ،حاجی صفدرحسین رسولپور، ایم ڈی پنجاب میڈیکل سٹور ڈِنگہ ڈاکٹرمحمد الیاس،

چئیرمین پاہڑیانوالی پریس کلب چوہدری خرم شہزاد وڑائچ ، آفیسر پنجاب پولیس مدثرشاکر،آفیسر پٹرولنگ پولیس موجیانوالہ چوہدری زبیر بابر گوندل ، چوہدری قیصر عباس کولی نورجمال، ڈائریکٹر سی ون نیوز ارشدمحمود،علامہ توقیرحسین چشتی،انجنئیر عرفان علی حسن، مہر عادل محمود ساجد تخت محل ، میاں ذاکرحسین خوشاب،افضال احمد بھٹی ساہیوال، راجہ محمدنعیم گوجر خاں،

،ساجدمحمود بٹ گجرات، مولوی ارشد گجرات، عرفان مَچھیانہ، قاری افضال احمد جانی چک،قاری محمد رمضان،قاری شفقت محمود ڈِنگہ،قاری ارشاد حسین ڈھنڈالہ،شاہد شاکر، سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد شامل ہے۔مجزین حسین بلال کے والد حاجی محمد صدیق مرحوم کے تیسرے سالانہ ختم شریف اور والدہ محترمہ کے ختم دسواں و چہلم پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری منور حسین صدیقی نے کیا

نعت رسول مقبول قاری شمس زماں نورانی آزاد کشمیر، قاری فیاض سہروردی، نقابت قاری فرقان سیالوی ، مقرر شیریں بیاں قاری اشتیاق احمد سیالوی نےخصوصی خطاب جبکہ صاحبزادہ پیرسید سرور حسین شاہ موسوی کاظمی آستانہ عالیہ حسینیہ کاظمیہ سَندھانوالہ شریف نے خصوصی دعا وخطاب فرمایا۔ مجزین حسین بلال نے

سنَدھانوالہ میں آنے والی معزز شخصیات، بذریعہ کال، میسجز ،سوشل میڈیا دنیا بھر میں موجود اوورسیز کا دکھ کی اس گھڑی ڈھارس بندھانے پر شکریہ ادا کیا۔