اگست 3, 2026

پی ٹی آئی کی جلسے کی کال, فیض آباد مکمل سیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد میں جلسے کی کال کے معاملے پر پولیس نے فیض آباد کو کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کر دیا۔اس کے علاوہ ڈبل روڈ اور 26 نمبر چورنگی کو بھی پولیس نے مکمل سیل کر دیا، جس کے باعث راستوں کی بندش کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹروبس سروس بھی معطل ہے جبکہ فراہم کردہ متبادل راستوں پر راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر راولپنڈی میں 24 اگست تک دفعہ 144 نافذ ہے اور انتظامیہ نے شہر میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے جاری کردہ این او سی بھی منسوخ کر دیا ہے