کھاریاں ( قاری نصیر احمد کلیار) گجرات پولیس تھانہ کڑیانوالہ کا ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری۔
2 عدد پسٹل 30 بور برآمد ، ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت گجرات پولیس تھانہ کڑیانوالہ کا ڈی ایس پی صدر سرکل شہباز احمد ہنجرا کی زیر نگرانی ، ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ SI احسان اللہ ٹوپہ نے اپنی پولیس ٹیم ASI اعجاز احمد اور ASI شاہد نعیم کے ہمراہ کاروائی کر کے ملزمان 1۔ مزمل عباس ولد تجمل عباس سکنہ دولت نگر 2۔ ریخان امجد ولد امجد حسین سکنہ کھوڑی رسولپور کو گرفتار کر کے ان دونوں کے قبضہ سے الگ الگ پسٹل 30 بور 2 عدد برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔





