اگست 3, 2026

دینہ:15سالہ جوان کبوتر پکڑتے ہوئے بجلی کی 11000KVلائن سے جا ٹکرایا، موقع پر ہی جاں بحق

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ میں 15سالہ جوان کبوتر پکڑتے ہوئے بجلی کی 11000KVلائن سے جا ٹکرایا، جوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، کرنٹ لگنے کی وجہ سے جوان کا بازو اور ٹانگ بری طرح جل گئی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے جوان کی ڈیڈ باڈی کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کیا بعد ازاں جوان کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا والدین غم سے نڈھال۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ مالدیو کا رہائشی 15سالہ جوان راجہ مجتبیٰ کیانی ولد راجہ شکیل احمد گھر کی چھت پر کبو تر کو پکڑتے ہوئے بجلی کی مین لائن کے ساتھ جا ٹکرایا جس سے جوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ہونے والے جوان کا دائیاں بازو اور بائیں ٹانگ بھی بری طرح جل گئی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے جوان کی میت کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کیا، جوان کی میت جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا، والدین غم سے نڈھال بعد ازاں جاں بحق ہونے والے جوان راجہ مجتبیٰ کیانی کی نماز جنازہ آبائی گاؤں مالدیو میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ کے بعد سینکڑوں سو گواروں کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ جوان کو سپرد خاک کر دیا گیا۔