سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) امن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈی پی او ناصر باجوہ ، ممبران امن کمیٹی اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ضلع جہلم میں امن وامان کی صورتحال اور بین المسالک ہم آہنگی پر غور کیا گیا جبکہ چہلم شہدا کربلا کے موقع پر امن قائم رکھنے کے لیے انتظامی و سکیورٹی پلان پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔ ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ جس طرح محرم الحرام اور جشن آزادی کے موقع پر شہریوں نے ضلع کا امن برقرار رکھا اسی طرح چہلم کے موقع پر بھی امن کمیٹی کے اراکین اپنا کردار ادا کریں ۔





