سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں موضع چوآء جٹاں میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جب امتیاز احمد ولد دلاور خاں قوم راجپوت سکنہ جوآء جٹاں نامی شخص جو کہ درباربابا سائیں الف سرکارکا متولی ہے نے قرآن پاک کے مقدس اوراق کی بے حرمتی کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ والی جگہ پر پھینک دئیے۔جو مقامی لوگوں نے دیکھ لیااور پولیس جو اطلاع دی جس کو مقامی پولیس تھانہ صدر سرائے عالمگیر اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقعہ پر پہنچ گئے اور ملزم امتیاز احمد کوفوری طور پر گرفتارکرکےملزم کے خلاف B-295 ت پ کے تحت درج کرلیا۔ ملزم کی فوری گرفتاری پر علاقہ مکینوں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔






